Ad Code

Homeostasis | Urdu medium | 2n year

 ہو میو اسٹیسس کی تعریف بیان کریں۔

جسم کے اندرونی ماحول کو بیرونی ماحول سے ہم آہنگ کرنے کے عمل کو ہومیواسٹیسس کہتے ہیں۔

ہومیوسٹاسس کے اہم پہلوؤں کو لکھیں۔

1۔ اوسمورگولیشن

2۔ اخراج

3۔ تھرمورگولیشن

او سمو ریگولیشن:

جسم کے اندر پانی کے نظام کو برقرار رکھنے کے عمل کو اوسمورگولیشن کہتے ہیں۔

اخراج:

جسم سےناکارہ اور فاضل اشیاء کو نکالنے کے عمل کو اخراج کہا جاتا ہے۔

تھرمورگولیشن:

جسم کے درجہ حرارت کو ماحول کے درجہ حرارت کے ساتھ سیٹ رکھنے کا عمل تھرموریگولیشن کہلاتا ہے۔

ہائیڈرو فائیٹس

وہ پودے جو پانی میں مکمل یا جزوی طور پر اگتے ہیں انہیں ہائیڈرو فائیٹس کہتے ہیں۔

ہالوفائٹس

جو پودے دلدلی اور نمکین زمین میں اگتے ہیں انہیں ہالوفائٹس کہتے ہیں۔

میزوفائٹس

جو پودے ایسی زمین میں اگتے ہیں جہاں پانی کی مناسب مقدار موجود ہو ایسے پودے میزوفائٹس کہلاتے ہیں۔

زیرو فائیٹس

وہ پودے جو ایسی زمین میں اگتے ہیں جہاں پانی کی شدید کمی ہوتی ہے انہیں زیرو فائیٹس کہتے ہیں۔

ہائیڈروفائٹس کی موافقت  بیان کریں۔

ان پودوں کا جسم نرم ہوتا ہے۔

پتے کیوٹیکل کے بغیر ہوتے ہیں۔

جڑیں غیر حاضر یا غیر ترقی یافتہ ہوتی ہیں۔

سٹومیٹا پتوں کے اوپری حصے میں موجود ہوتے ہیں۔

ہائیڈراتھوڈس موجود ہوتے ہیں.

مثالیں: ہائیڈریلا، لوٹس، للی

Reactions

Post a Comment

0 Comments