Ad Code

A level biology past papers | Botany 1st year - 2017 | Solved | Urdu medium

نباتیات 2017


حصہ الف 

(کثیرالانتخابی سوالات)


نوٹ: اس حصے سےتمام سوالوں کے جوابات اپنی امتحانی کاپی میں لکھیں


وقت ایک گھنٹہ ۴۵ منٹ 

کل نشانات ٣٦ 

ہیٹرو اسپوری اس کی اہم خصوصیت ہے:

سلجی نیلا 

پودوں کے اس گروپ میں نیکڈ بیج پائے جاتے ہیں:

جمنو اسپرم

ہوا باش تنفس کے دوران گلوکوز کے ایک مالیکیول سے حاصل ہونے والے اے ٹی پی کی تعداد ہوتی ہے:

٣٦ یا ٣٨

ضیائی تالیف کے تاریک تعملات کلوروفل میں اس جگہ ہوتے ہیں:

اسٹروما

ہائیڈا تھاڈذ سے قطروں کی شکل میں پانی کا اخراج کہلاتا ہے:

گوٹیشن

پودوں میں گیسوں کا تبادلہ ان کے ذریعے ہوتا ہے:

اسٹومیٹا

درجہ بندی کی بنیادی اکائی ہے:

اسپی شیز  

وائرس کا پروٹین کوٹ کہلاتا ہے:

کیپسڈ

اس عمل میں توانائی کی ضرورت ہوتی ہے:

ایکٹیو ٹرانسپورٹ 

آلو میں لیٹ بلا ئٹ کی وجہ یہ ہے:

فائیٹوفتھورا

نکلسن اور سنگر نے اس کا عملی ماڈل پیش کیا:

پلازمہ ممبرین 

با ئیولوجی کی درجہ بندی کا آخری ٹو ل یہ ہے:

جینیٹکس 

گندم جوار اور چاول کا تعلق اس فیملی سے ہے:

پوایسی 

ٹراپیکل لیول کی شکلی نمائندگی کو کہتے ہیں:

پیرامڈ   

مائٹوکانڈریا کی اندرونی جھلی کی پرتوں کو کہتے ہیں:

کرسٹی 

بیکٹیریا کی خلوی دیوار کیمیائی طور پر مشتمل ہے:

پیپٹائڈوگلا ئیکین  

صنفی طریقہ تولید فنجائی کی اس ڈویژن میں نہیں ہوتا:

ڈیوٹرو مائیکوٹا

ایپی پیٹا لس اسٹمن اس فیملی میں پایا جاتا ہے:

سولا نیسی  

 

حصہ ب  

مختصر جواب کےسولات

سوال ٢ اس حصے سے کل ١٠ جزوی سوالات حل کیجئے


 ہم شکل تبادلہ نسل کی تعریف کیجئے؟
پودوں اور کچھ الجی میں واضح طور پر ہیپلائڈ گیمیٹو فائٹ اور ڈپلو ئڈ اسپو رو فائٹ کے بیچ نسلوں کا تبادلہ ہوتا ہے جو کہ "تبادلہ نسل" کہلاتا ہے۔ 
اگر گیمیٹو فائٹ اور اسپور فائٹ کی بیرونی شکل و صورت ایک جیسی ہو تو اس تبادلہ نسل کو "ہم شکل تبادلہ نسل" کہتے ہیں۔
درج ذیل کا ایک ایک فعل تحریر کیجیے۔ رائبوسوم  مائٹوکانڈریا  
رائبوسوم: یہ پروٹین کی تیاری کا کام کرتے ہیں۔
مائٹوکانڈریا: یہ توانائی کو اسٹور کرنے کا کام کرتے ہیں۔
بیکٹیریا کی خلوی دیوار پودے کی خلوی دیوار سے کس طرح مختلف ہوتی ہے؟
پودے کی خلوی دیوار سیلولوز کی بنی ہوتی ہے جب کہ بیکٹیریا کی خلوی دیوار ایک کیمیکل "پیپٹائڈ ڈوگل ئیکین" کی بنی ہوتی ہے۔
مرکزہ کے مختلف حصوں کے نام تحریر کیجیے۔
نیوکلیئر ممبرین 
نیو کلیو پلازم   
نیوکلیئر پور 
نیوکلیولس 
کرو میٹن نیٹ ورک 
پلازمڈ کیا ہوتا ہے؟
بیکٹیریا کی کچھ اقسام میں سینٹرل کرومیٹن نیٹ ورک کے علاوہ مزید ایک سرکولر ڈی این اے بھی موجود ہوتا ہے جو کہ پلازمڈ کہلاتا ہے۔
مائیکو رائیزاکیا ہوتا ہے؟
بعض فنجائی بڑے درختوں کی جڑوں کے ساتھ ایک دوستانہ تعلق قائم کر لیتے ہیں یہ تعلق مائیکورائزہ کہلاتا ہے۔ اس سے پودے اور فنجائی دونوں کو فائدہ پہنچتا ہے۔
ہیٹرو گیمی کی تعریف کیجئے۔
ایک ہی پودے میں دو مختلف قسم کے گیمٹ کا پیدا ہونا ہیٹرو گیمی کہلاتا ہے۔ ان میں میل گیمٹ چھوٹا ہوتا ہے جبکہ فیمیل گیمٹ بڑا ہوتا ہے۔
پودوں میں پانی کی الجذاب کے تین راستوں کے نام تحریر کیجیے۔
ایپو پلاسٹ کا راستہ
سمپلاسٹ کا راستہ 
خلیہ سے خلیہ کا راستہ
فیملی سولانیسی کا فلورل فارمولا تحریر کیجیے۔
وائرس سے پیدا ہونے والی دوبیماریوں کے نام تحریر کیجیے۔
ڈینگی بخار 
ہیپاٹائٹس 
نباتاتی نام تحریر کیجیے۔
گندم  ۔ ۔ ۔ ۔ ٹرائیٹیکم انڈیکم 
سیب  ۔ ۔ ۔ ۔ پائرس میلس 
ٹماٹر  ۔ ۔ ۔ ۔ لایکو پر سیکم ایسکیو لینٹم 
املتاس  ۔ ۔ ۔ ۔ کیسیا فسٹیولا  
کارپل کے مختلف حصوں کے نام تحریر کیجیے۔
اسٹگما
اسٹائل 
اووری 
سیپ کے چڑھاؤ کی تعریف کیجئے۔
پودے کی جڑوں سے اوپر کے تنوں تک پانی اور اس میں شامل حل شدہ نمکیات کے چڑھنے کے عمل کو "سیپ کا چڑھاؤ" کہتے ہیں۔
تاریک تعامل کے دوران کاربن ڈائی آکسائیڈ کو کونسا کمپاونڈ وصول کرتا ہے؟
تاریک تعامل کے دوران کاربن ڈائی آکسائیڈ کو سب سے پہلے "رائیبولوز ١۔۵ بس فا سفیٹ" وصول کرتا ہے۔
فرمنٹیشن کی دونوں اقسام کے صرف نام تحریر کیجیے۔
الکحلک فرمنٹیشن 
لیکٹک ایسڈ فرمنٹیشن 



سوال ٣۔  اس حصے سے کل چھ جزوی سوالات حل کیجئے۔

    
ٹریکیو فائٹا کے سب ڈویژن کے صرف نام تحریر کیجیے۔

سائیلوپسیڈا  
لائیکو پسیڈا
اسفینوپسیڈا
 ٹیروپسیڈا
 اسپرموپسیڈا

فنجائی کے چار گروپ کے نام ان کے تولیدی اعضاء کے ساتھ تحریر کیجیے۔ 

ذائیگوما ئیکوٹا 
ایسکو مائیکوٹا
 بیسیڈیو مائیکوٹا
زائیگومئیکوٹا 

بیکٹیریوفیج کی نشان زدہ شکل بنائیے 

اس سوال کے جواب کے لیے یہاں کلک کریں 


اے ٹی پی کو توانائی کی کرنسی کیوں کہتے ہیں


اے ٹی پی کو عام طور پر توانائی کی کرنسی کہا جاتا ہے کیونکہ ایک اےٹی پی کے مالیکیول میں تین فاسفیٹ گروپ موجود ہوتے ہیں اور دوسرے اور تیسرے فاسفیٹ گروپوں کے مابین بونڈ کے ٹوٹنے سے باآسانی اور فوری توانائی فراہم ہوتی ہے 


خلوی نظریے کے نکات تحریر کیجئے

اس سوال کے جواب کے لیے یہاں کلک کریں  


سریان میں بطور لازمی خرابیاں بیان  کیجیے 

1. پانی کے جذب کی شرح سے زیادہ ٹرانسپائیریشن ہونے کے نتیجے میں پودے مرجھا جاتے ہیں اور ان کی ٹرجیڈٹی بھی کم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے فوٹوسینتھیسیز اور دوسری میٹابولک کارکردگیاں متاثر ہوتی ہیں 

2. پانی کے جذب کی شرح سے زیادہ ٹرانسپائریشن ہونے کے نتیجے میں پودے میں پانی کی کمی واقع ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے پودے کی نشوونما متاثر ہوتی ہے 

پودا جتنا پانی جذب کرتا ہے اس کا تقریباً 90 فیصد پانی ٹرانسپائریشن کے ذریعے ضائع ہو جاتا ہے اور اس طرح پودے کی توانائی بھی ضائع ہوتی ہے 


فوٹو ریسپائیریشن بطور ویسٹ فل عمل کیوں تصور کیا جاتا ہے 

1. فوٹو ریسپائریشن ایک بیکار عمل ہے کیونکہ یہ پودوں کو کاربوہائیڈریٹ کی ترکیب کے لیے ان کے اے ٹی پی اور این اے ڈی پی ایچ کے استعمال سے روکتا ہے 

2. اس کے علاوہ کیلون سائیکل کا اہم اینزائم روبسکواس عمل کے دوران کاربن ڈائی آکسائیڈ کے بجائے آکسیجن کو فکس کرنے کا کام کرتا ہےجس کے نتیجے میں گلوکوز کے بجائے بےکار پروڈکٹ گلائیکو لیٹ تیار ہوتی ہے   


بیکٹیریا کی فلیجیلا کی بنیاد پر کس طرح درجہ بندی کی جاتی ہے 

اس سوال کے جواب کے لیے یہاں کلک کریں 


کسی ایک کی نشان زدہ شکل بنائیے  

اویول کی طولی تراش 

اس سوال کے جواب کے لیے یہاں کلک کیجیے 

مارکینشیا ئی تھیلس کی عرضی تراش


حصہ ج  (تفصیلی جواب کے سوالات )

نوٹ : اس سےکل دو سوالات حل کیجئے


1. موس یا پائنس کا دور حیات بمعہ شکل بیان کیجیے

موس کے لیے یہاں کلک کیجیے

پائنس کے لئے یہاں کلک کیجئے  

2. درج ذیل میں سے کوئی دو خاندانوں کے زہراوی فارمولے زہراوی  اشکال  اورکسی ایک پودے کا  نباتاتی نام تحریر کیجیے 

روزیسیی (یہاں کلک کیجیے )

فیبیسی  (یہاں کلک کیجیے )

مائیموذیسی (یہاں کے کیجئے )

3. زائیگو مائیکوٹا یا ایسکو مائیکوئٹا فنجائی میں سے ایک کا دور حیات بمع شکل بیان کیجیے

زائیگو مائیکوٹا کے لئے  یہاں کلک کیجیے 

ایسکو مائیکوٹا کے لئے یہاں کلک کیجیے  

4. گلائیکولیسز کے دوران گلوکوز کا پائیروویٹ میں ٹوٹنے کا عمل فلو چارٹ کی مدد سے بیان کیجئے

اس سوال کے جواب کے لیے یہاں کلک کیجیے 

5. ترسیل کی تعریف کیجئے نیز منچ کا نظریہ پودوں میں غذائی ترسیل کی وضاحت کیسے کرتا ہے

ترسیل کی تعریف کے لئے یہاں کلک کیجئے 

منچ کے نظریے کے لئے یہاں کلک کیجئے   



Reactions

Post a Comment

0 Comments