Ad Code

A level biology past papers | Botany 1st year - 2018 | Solved | Urdu medium

 

حصہ الف

 (کثیرالانتخابی سوالات)

نوٹ: اس حصے سےتمام سوالوں کے جوابات اپنی امتحانی کاپی میں لکھیے۔

 

ہیٹرو اسپوری اس کی اہم خصوصیت ہے:

سلجی نیلا 

پودوں کے اس گروپ میں نیکڈ بیج پائے جاتے ہیں:

جمنو اسپرم

ہوا باش تنفس کے دوران گلوکوز کے ایک مالیکیول سے حاصل ہونے والے اے ٹی پی کی تعداد ہوتی ہے:

٣٦ یا ٣٨

ضیائی تالیف کے تاریک تعملات کلوروفل میں اس جگہ ہوتے ہیں:

اسٹروما

ہائیڈا تھاڈذ سے قطروں کی شکل میں پانی کا اخراج کہلاتا ہے:

گوٹیشن

پودوں میں گیسوں کا تبادلہ ان کے ذریعے ہوتا ہے:

اسٹومیٹا

:درجہ بندی کی بنیادی اکائی ہے

اسپی شیز  

وائرس کا پروٹین کوٹ کہلاتا ہے:

کیپسڈ

اس عمل میں توانائی کی ضرورت ہوتی ہے:

ایکٹیو ٹرانسپورٹ 

آلو میں لیٹ بلا ئٹ کی وجہ یہ ہے:

فائیٹوفتھورا

نکلسن اور سنگر نے اس کا عملی ماڈل پیش کیا:

پلازمہ ممبرین 

با ئیولوجی کی درجہ بندی کا آخری ٹو ل یہ ہے:

جینیٹکس 

گندم جوار اور چاول کا تعلق اس فیملی سے ہے:

پوایسی 

ٹراپیکل لیول کی شکلی نمائندگی کو کہتے ہیں:

پیرامڈ   

مائٹوکانڈریا کی اندرونی جھلی کی پرتوں کو کہتے ہیں:

کرسٹی 

بیکٹیریا کی خلوی دیوار کیمیائی طور پر مشتمل ہے:

پیپٹائڈوگلا ئیکین  

صنفی طریقہ تولید فنجائی کی اس ڈویژن میں نہیں ہوتا:

ڈیوٹرو مائیکوٹا

ایپی پیٹا لس اسٹمن اس فیملی میں پایا جاتا ہے:

سولا نیسی  

حصہ ب

(مختصر جواب کےسولات)

 وقت ایک گھنٹہ ۴۵ منٹ 

کل نشانات ٣٦ 

سوال ٢:  اس سے کل ١٠ جزوی سوالات حل کیجئے

پروکیریوٹک اور یوکیریوٹک خلیہ کے مابین کوئی دو فرق بتائیے  

پروکیریوٹک 

·       اس کے نیوکلیس کے گرد نیوکلیئر ممبرین موجود نہیں ہوتی۔

·       اس کے خلیے میں میمبرین باؤنڈ خلوی اجسام موجود نہیں ہوتے۔

یوکیریوٹک 

·       اس کے نیوکلیس کے گرد نیوکلیئر میمبرین موجود ہوتی ہے۔

·       اس کے خلیے میں ممبرین باؤنڈ خلوی اجسام موجود ہوتے ہیں۔


ہم شکل تبدل نسل کیا ہے؟

اس سوال کے جواب کے لئیے یہاں کلک کیجئیے


فنجائی کی دو معاشی اہمیت بیان کیجئے۔

1.    مثبت اہمیت  فنجائی ڈی کمپوزر کے طور پر کام کرتے ہیں۔

2.    منفی اہمیت  یہ انسانوں جانوروں اور پودوں میں مختلف بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔

 

بیکٹیریوفیج کیا ہے؟

ایسا وائرس جو بیکٹیریا پر حملہ کرتا ہے اسے ہم بیکٹیریوفیج کہتے ہیں۔

 

سریان کی مختلف اقسام کے نام تحریر کیجیے۔

·       اسٹو میٹل سریان

·       لینٹی کیولر سریان  

·       کیوٹی کیولرسریان 


فیملی فیبیسی کا زہراوی فارمولا تحریر کیجیے۔

اس سوال کے جواب کے لئیے یہاں کلک کیجئیے

درج ذیل میں سے کسی دو کے نباتاتی نام تحریر کیجیے۔

·       تمباکو  - نیکوٹیانا  ٹیبیکم  

·       مٹر-   پسم  سٹاویئم

·       گلاب-    روزا انڈیکا 

·       چاول   ۔ اورائزہ سٹائیوا 

 

پودوں میں نائٹروجن کی کمی کی دواعلامات تحریر کیجیے۔

·       اسسٹنٹد گروتھ: نائٹروجن کی کمی سے پودے میں بڑھتوی کا عمل کم ہو جاتا ہے

·       کلو روسس: نائٹروجن کی کمی سے پتیاں پیلی ہو جاتی ہیں۔

 

فیسیلی ٹیڈ ڈفیوژن کی تعریف کیجئے۔

ڈفیوژن کا عمل اگر کسی خاص قسم کی پروٹین (کیریئر پروٹین ) کے ذریعے ہوتا ہو تو اسے فیسیلی ٹیٹد ڈفیوژن کہتے ہیں۔

 

لا ئکن کیا ہیں؟

الجی اور فنجائی کے درمیان سمبائیوٹک تعلقات کے ذریعے ایک خاص قسم کے جانداروں وجود میں آتے ہیں انہیں ہم  لائکن کہتے ہیں۔ لائکن کے جسم میں ہم الجی اور فنجائی کو علیحدہ علیحدہ شناخت نہیں کر سکتے۔

 

خلیہ کے حصوں کو الگ کرنے کی دوتیکنک تحریر کیجیے۔

·       فریکشنیشن   

·       سینٹری فیوگیشن   

 

خلوی نظریے کے مفروضات تحریر کیجیے۔

1.    تمام جاندار ایک یا ایک سے زیادہ خلیات پر مشتمل ہوتے ہیں۔

2.    خلیہ زندگی کی بنیادیی، ساختی،  اورفعلی اکائی ہے۔

3.    تمام نئے خلیات پہلے سے موجود خلیات سے وجود میں آتے ہیں۔

4.    تمام خلیات میں وراثتی مادہ موجود ہوتا ہے جو نسل در نسل منتقل ہوتا ہے۔

5.    ہرخلیہ اپنے ماحول سے توانائی حاصل کرتا ہے۔ اور پھر اس توانائی سے اپنی زندگی کے مختلف کام سرانجام دیتا ہے 

 

فوٹو ریسپا ئیریشن کی تعریف کیجئے۔

جب پو دے دن کے وقت آکسیجن کو استعمال کرتے ہیں اور کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتے ہیں تو اس عمل کو فوٹو ریسپائریشن کہتے ہیں۔

 

پودوں میں بیچ کے ارتقاء کے تین مراحل بیان کیجیے۔

1.    ہیٹرو اسپوری کی ابتدا  

2.    میگا اسپورنجیا کی حفاظت کے لیے اس کے گرد انٹیگیومنٹ کا بننا  

3.    میگا اسپور کا میگا اسپور نجیا کے اندر ہی رہ کر مادہ گیمٹو فائٹ بنانا  

 

فلیجیلا کی بنیاد پر بیکٹیریا کی درجہ بندی کس طرح کی جاتی ہے؟

فلیجیلا کی بنیاد پر بیکٹیریا کی مندرجہ زیل پانچ اقسام ہیں

1.    اے ٹرائیکس 

2.    مونو ٹرائیکس

3.    ایمفی ٹرائیکٹس 

4.    لو فوٹرائیکس

5.    پیری ٹرائیکس 

اے ٹرائیکس: اگر بیکٹیریا میں فلیجیلا موجود نہ ہو 

مونو ٹرائیکس: اگر بیکٹیریا کے ایک سائیڈ پر صرف ایک واحد فلیجیلم موجود ہو 

ایمفی ٹرائیکٹس: اگر بیکٹیریا کے دونوں سائیڈوں پر ایک فلیجیلم موجود ہو 

لو فوٹرائیکس: اگر بیکٹیریا کے ایک سائیڈ پر فلیجیلا کا گچھہ موجود ہو

پیری ٹرائیکس: اگر بیکٹریا کے مکمل جسم پر فلیجیلا موجود ہوں

 

ہیٹروسسٹ کیا ہے؟

ناسا کے فلائٹ میں عام خلیات کے علاوہ باقاعدہ وقفے کے بعد کچھ بڑے، ہلکے پیلے اور موٹی دیواروں والے خلیات ہوتے ہیں انہیں ہیٹروسسٹ کہتے ہیں 

 

سوال ٣۔  اس حصے سے کل چھ جزوی سوالات حل کیجئے۔

 

پلازمہ ممبرین کے فلوئیڈ موزائک ماڈل کا نشان زدہ تصویری خاکہ بنائیے۔

اس سوال کے جواب کے لئیے یہاں کلک کیجئیے 

پتی کے ارتقاءکا ماخذ بیان کیجئے۔

پتیاں ہی پودے کا وہ حصہ ہے جو ضیائی تالیف کے ذریعے خوراک تیار کرنے کا کام کرتی ہیں۔ پودوں میں دو طرح کی بھرتیاں ہوتی ہیں 

·       سنگل وین لیف

·       ملٹی وین لیف 

سنگل وین لیف کا ارتقاء 

سنگل وین لیف کے ارتقاء بارے میں کوئی واضح ثبوت موجود نہیں ہے البتہ دو نظریات ہیں 

پہلا نظریہ 

خیال کیا جاتا ہے کہ ان پتیوں کی ابتدا ایک ابھار نما سا خت سے ہوئی ہوگی جس میں بعد میں کلوروفل اور ویسکیو لرٹشوز بن گئے ہوں گے۔

دوسرا نظریہ 

اس مفروضے کے مطابق پودوں کی شاخیں ہی پتیوں میں تبدیل ہوگئی ہوںگی۔ پہلے ان کا سائز کم ہوکر پتی جتنا ہوا ہوگا۔ پھر اس میں کلوروفل اورو یسکیورٹشوز بن گئے ہوں گے۔

ملٹی وین لیف کا ارتقاء  

یہ پتیاں بڑے سائز کی اور چوڑے لیمینا والی ہوتی ہیں اور یہ فور ک نما شاخوں سے وجود میں آئی ہیں۔ ان کے ارتقاء کے مراحل مندرجہ ذیل ہیں 

فورک برانچیں ایک ہی سمت میں بڑھتی چلی گئیں اور کنارے پر آکر سب مل گئیں تو پتی نما ساخت بن گئی

پھر ان کے درمیان کلوروفل اورویسکیولرٹشوز بن گئے

 

کنگڈم پلانٹی کی درجہ بندی کا خاکہ بنائیے۔

 اس سوال کے جواب کے لئیے یہاں کلک کیجئیے

بیکٹیریوفیج کی لائٹک سائیکل کا تصویری خاکہ بنائیے۔

اس سوال کے جواب کے لئیے یہاں کلک کیجئیے 

فرمنٹیشن کیا ہے؟ اور اس کی اقسام بیان کیجئے 

فرمنٹیشن 

یک خلوی جانداروں مثلا بیکٹیریا ااور ایسٹ وغیرہ میں ہونے والا غیر ہوابا اش تنفس فرمنٹیشن کہلاتا ہے اور اس کی دو اقسام ہیں 

الکوحلک فرمنٹیشن 

اگر فرمنٹیشن کے نتیجے میں ایتھائل الکوحل بنے تو ایسی فرمنٹیشن کو الکوحلک فرمنٹیشن کہتے ہیں          

لیٹیک ایسڈ فرمنٹیشن 

اگر فرمنٹیشن کے نتیجے میں لیکٹک ایسڈ بنے توایسی فرمنٹیشن کو لیکٹک ایسڈ فرمنٹیشن کہتے ہیں  

 

ہوا کو پانی کے مقابلے میں بہتر تنفسی میڈیم کیوں تصور کیا جاتا ہے؟

کیونکہ پانی ہوا کے مقابلے میں زیادہ کثیف ہوتا ہے  اس لیے آبی جانداروں(خاص طور پر جانوروں)  کو آکسیجن کو جذب کرنے میں زمینی جانداروں کے مقابلے میں زیادہ مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ 

 

بیکٹیریا کو کنٹرول کرنے کی چار تدابیر تحریر کیجیے 

سب سے پہلے متاثرہ افراد کا مناسب علاج کروانا ضروری ہے تاکہ انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے 

صحت مند افراد کو احتیاطی تدابیر کے طور پر ویکسینیشن اور یونائیٹڈ نیشن کروانی چاہیے 

ایپیڈیمک میں حالات میں متاثرہ افراد کے لیے قرنطینہ کا بندوبست کرنا چاہیے 

بیکٹیریا کو ختم کرنے کے لیے مندرجہ ذیل تدابیر بنائی جا سکتی ہیں 

·       اینٹی سیپٹک کا استعمال 

·       اینٹی باڈیز کا استعمال 

·       الٹرا وائلٹ شعاعوں کے ذریعے 

·       درجہ حرارت میں اضافے کے ذریعے 

 

حشرات خور پودے حشرات کا کیوں شکار کرتے ہیں؟ جب کہ وہ ضیائی تالیف کے ذریعے کاربوہائیڈریٹ بھی تیار کرتے ہیں۔

حشرات خور پودے عام طور پر ایسی زمین میں ہوتے ہیں جس میں معدنی عناصر اور نائٹروجن کی کمی ہوتی ہے لہذا یہ پودے نائٹروجن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے حشرات کا شکار کرتے ہیں 

 

کسی ایک پر نوٹ لکھیں  مرکزہ    یا   مائٹوکونڈریا 

مائٹو کانڈریا

مائٹوکانڈریا چھوٹے سلاخ نما یا فلامنٹ کی طرح کے ممبرین باؤنڈ عضو یچے ہیں یہ تقریبا تمام خلیات میں پائے جاتے ہیں

ساخت 

یہ مندرجہ ذیل حصوں پر مشتمل ہوتے ہیں 

بیرونی جھلی: یہ سب سے بیرونی ھموار جلھی ہوتی ہے 

اندرونی جھلی: یہ جھلی اندر کی طرف مڑ کر انگلی نما ساختیں بناتی ہے جو کہ کرسٹی کہلاتی ہیں 

میٹرکس: اندرونی جھلی کی تہوں کے درمیان ایک مائع بھرا ہوتا ہے جس میں عمل تنفس کے انزائم،  آر۔این۔اے اوررائبوسوم وغیرہ موجود ہوتے ہیں 

کام 

مائٹوکانڈریا توانائی کو پیدا اور اسٹور کرنے کا کام کرتے ہیں 

 

مرکزہ 

یہ خلیے کا سب سے اہم حصہ ہوتا ہے۔ حیوانی خلیات کے بیچ میں اور پودوں کے خلیات کے سائیڈ پر ایک گیند نما گول جسم پایا جاتا ہے جس کے مندرجہ ذیل حصے ہوتے ہیں 

1.    نیوکلیئر ممبرین 

2.    نیوکلیئر پور

3.    نیو کلیو پلازم  

4.    کرومیٹن نیٹ ورک 

5.    نیوکلیولس 

نیوکلیئر ممبرین: یہ سب سے بیرونی جھلی ہوتی ہے جو مرکزہ کے اندر موجود مٹریل کی حفاظت کرتی ہے یہ ساختی طور پر پلازمہ ممبرین کی طرح ہوتی ہے 

نیوکلیو پور: نیوکلیئر ممبرین میں کچھ سوراخ ہوتے ہیں جن کے ذریعے  سائٹوپلازم اور نیوکلیس کے درمیان مختلف مادوں کا تبادلہ ہوتا ہے 

نیو کلیوپلازم: مرکزہ کے اندر ایک مائع پایا جاتا ہے جس کی کثافت سائٹوپلازم سے زیادہ ہوتی ہے اور اس میں مختلف انزائم، آر۔این۔اے، نیوکلیوٹائیڈ اور پروٹین وغیرہ موجود ہوتی ہیں 

کرومیٹن نیٹ ورک: ہر مرکزہ میں دھاگوں کے گچھوں کی مانند موجود ہوتا ہے جو کہ دراصل کروموسوم ہوتے ہیں جو خلوی تقسیم کے دوران واضح طور پر نظر آتے ہیں 

نیوکلیولس: یہ کسی بھی مرکزہ کا سب سے اہم حصہ ہوتا ہے جو سا ختی طور پر آر۔این۔اے اور پروٹین کا بنا ہوا ایک  گول جسم ہوتا ہے یہ خلیہ کے تمام معاملات کو کنٹرول کرتا ہے 

   حصہ ج

(تفصیلی جواب کےسولات) 

کل نشانات ۱۴

سوال ٢:  اس حصے سے کل 02 جزوی سوالات حل کیجئے

1. ٹرانسپورٹیشن کی تعریف کیجئے اور سیپ کے چڑھاؤ کی مکانیت بیان کیجیے

اس سوال کے جواب کے لئیے یہاں کلک کیجئیے

2. الوا یا فرن کی سوانح حیات معہ اشکال تحریر کیجئیے

اس سوال کے جواب کے لئیے یہاں کلک کیجئیے

3. ضیائی تالیف کی تعریف۔ کیجئے ضیائی تعمل بیان کیجئے

اس سوال کے جواب کے لئیے یہاں کلک کیجئیے

4. بیسیڈیو مائیکوٹاکی سوانح حیات معہ اشکال تحریر کیجئیے

اس سوال کے جواب کے لئیے یہاں کلک کیجئیے

5. مندرجہ ذیل سرخیوں کے تحت سولا نیسی خاندان کے بارے میں تحریر کیجیے

اس سوال کے جواب کے لئیے یہاں کلک کیجئیے

زہراوی خصوصیات

زہراوی فارمولا

زہراوی شکل

چار معاشی اہمیت معہ نباتاتی نام
Reactions

Post a Comment

0 Comments