Ad Code

Ascent of Sap | Dixon's Theory | Transpiration pull and Adhesion-Cohesion Theory | Root Pressure Theory

 سیپ کا چڑھاؤ 

زمین میں موجود پانی اور نمکیات کا پودوں کی جڑوں کے ذریعے جذب ہونے اور پھر اوپری حصوں تک پہنچنے کےعمل کو سیپ کا چڑھاؤ کہتے ہیں۔


سیپ کے چڑھاؤ کا راستہ 

سیپ کا چڑھاؤ زائیلم کے ذریعے ہوتا ہے جو کہ ایک کمپلیکس ٹشو ہے۔ اور یہ دو طرح کے خلیات سے مل کر بنا ہوتا ہے 

1۔ ویسلز

2۔ ٹریکیڈز

 

سیپ کے چڑھاؤ کی میکانیت 

پانی اور نمکیات زائیلم کے راستے پودے کے اوپری حصوں میں تقریبا پندرہ میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چڑھتے ھیں

مختلف سائنسدانوں کے اس بارے میں مختلف نظریات ہیں لیکن ان میں دو نظریات زیادہ مشہور ہیں

1۔ روٹ پریشر 

2۔ ٹرانسپائریشن پل اور پانی کے مالیکیول کے درمیان  ایڈہیشن اور کوہیشن کی طاقت 


روٹ پریشر تھیوری

روٹ پریشر کو سیپ کے چڑھاؤ کے لیے اہم طاقت سمجھا جاتا ہے۔ دراصل پودے کی جڑوں کے کورٹیکل خلیات کے متبادل پھیلنے اور سکڑنے کی وجہ سے ایک پمپنگ فورس پیدا ہوتی ہے جسے روٹ پریشر کہتے ہیں

یہ نظریہ سب سے پہلے 1927 میں ھیل نامی سائنسدان نے پیش کیا۔ ھیل کے مطابق اس طاقت کے ذریعے تقریبا 6.4 میٹر تک پانی پودے کے اوپری حصوں تک چڑھ سکتا ہے۔


روٹ پریشر تھیوری پر اعتراضات

اس تھیوری پر ہونے والے اعتراضات مندرجہ ذیل ہیں 

1۔ یہ تھیوری سیپ کے چڑھاؤ  کی مکمل طور پر وضاحت نہیں کرتی۔ کیوں کہ اس کے مطابق پانی صرف چند میٹر تک جا سکتا ہے جب کہ درخت توکئی میٹر کے ہوتے ہیں

2۔ بہت سے لمبے درخت روٹ پریشر کا مظاہرہ نہیں کرتے جبکہ سیپ کا چڑھاؤتو ان درختوں میں بھی ہوتا ہے

   

ڈکسن تھیوری

اس تھیوری کے مطابق سیپ کے چڑھاؤ میں دو طاقتیں حصہ لیتی ہیں 

1۔ ٹرانسپائیریشن پل

2۔ پانی کے مالیکیول کے درمیان ایڈھیشن اور کوھیشن کی طاقت 


ٹرانسپائریشن پل

جب پتیوں کے میزوفل خلیات سے عمل سریان کے ذریعے پانی کا اخراج ہوتا ہے تو اس کے نتیجے میں خلیہ میں پانی کی جو کمی واقع ہوتی ہے اس کمی کو دور کرنے کے لیے خلیہ اپنے پڑوسی خلیہ سے پانی کھینچتا ہے اور اس طرح ایک خلیے سے دوسرے خلیے تک ہوتا ہوا زائیلم تک پانی کے کھچاؤ کا ایک پل تیار ہو جاتا ہے جسے ٹرانسپائریشن پل کہتے ہیں 

 

ایڈھیشن اور کوھیشن کی طاقت 

سیپ کے چڑھاؤ میں پانی کی دو طبعی خصوصیات اہم کردار ادا کرتی ہیں 

1۔ ایڈ ھیشن 

2۔ کو ھیشن

ایڈ ھیشن کی طاقت 

یہ تو ہم جانتے ہیں کہ پودوں کے خلیات کے اطراف موجود سیل وال سیلولوز کی بنی ہوتی ہے۔  سیلولوز کے مالیکیولز اور پانی کے مالیکیولز کے درمیان جو قوت کشش پائی جاتی ہے اسے ایڈھیشن کی طاقت کہتے ہیں


کو ھیشن کی طاقت

پانی کے ایک مولیکیول کی دوسرے مالیکیول کے ساتھ جوآپسی قوت کشش پائی جاتی ہے اسے کو ھیشن کی طاقت کہتے ہیں 


ڈکسن تھیوری کی میکانیت 

ٹرانسپائریشن پل کے ذریعے پانی جڑوں سے زائلم میں میں اور زائیلم سے پتیوں کے خلیات تک پہنچتا ہے۔ اور اس عمل کے دوران پانی کا جو کالم تیار ہوتا ہے وہ پانی کے مالیکیولز کے درمیان کو ھیشن کی طاقت سے پیدا ہوتا ہے۔ اور اگر یہ طاقت کہیں کمزور پڑتی بھی ہے تو پانی کے مالیکیولزاور سیلولوز مالیکیوز کے درمیان ایڈھشن کی طاقت اس کالم کو ٹوٹنے سے بچا لیتی ہے اور اس طرح لمبے سے لمبے درختوں میں انتہائی تیز رفتاری سے سیپ کا چڑھاؤممکن ہوتا ہے

 


ڈکسن تھیوری پراعتراضات  

اس تھیوری پر صرف ایک ہی بڑا اعتراض پایا جاتا ہے اور وہ یہ کہ درجہ حرارت میں تبدیلی اور بڑے سائز کی وجہ سے اگرکوئی گیس کا بلبلہ زائیلم میں داخل ہو جائے تو وہ پانی کے اس کالم کو توڑ سکتا ہے اور اس طرح سیپ کا چڑھاؤ رک جائے گا 


ڈکسن تھیوری پر کئے گئے اعتراضات کی وضاحت دو سائنسدانوں نے کچھ اس طرح کی ہے کہ


1۔ 1957 میں نے اسکو لینڈرنامی سائنسدان نے بتایا کہ ہوا کو زائیلم ویسلز سے آئیسولیٹ کیا جا سکتا ہے اور یہ پکالم کو برباد نہیں کرتی ورے


2۔ 1965 میں زمرمین نامی سائنسدان نے زائیلم کی ویسلزکو ایئر پلگ کر کے اس بات کو ثابت کیا کہ اس سے سیپ کے چڑھاؤ کا تسلسل متاثر نہیں ہوتا  


ASCENT OF SAP


The process of absorbing water and salts from the soil through the roots of plants and then reaching the upper parts parts of plants is called "ASCENT OF SAP"

The  path of Ascent of Sap:

The  path of Ascent of Sap is xylem, which is a complex tissue and it is made up of two kinds of cells
1. Vessels
2. Trachids
 

The mechanism of Ascent of Sap:

Water and salts pass through the xylem to the upper parts of the plant at a speed of about 15 meters per hour.
Different scientists have different views on this, but two of them are more popular
1. Root pressure theory
2. Adhesion and cohesive force between the transpiration pull and the water molecule

Root pressure theory

Root pressure is considered to be the main force for Ascent of Sap. In fact, the alternating expansion and contraction of cortical cells in the plant's roots produces a pumping force called root pressure.
This theory was first proposed in 1927 by a scientist named Hale. According to Hale, this force allows water up to about 6.4 meters to reach the tops of plants.

Objections to root pressure theory

The objections to this theory are as follows
1. This theory does not fully explain the Ascent of Sap. Because according to him, water can only go up to a few meters while trees may have several meter in height.
2. Many tall trees do not show root pressure, while Ascent of Sap occurs in these trees.

Dixon Theory:

According to this theory, two forces are involved in the ascent of sap
1. Transpiration pull
2. The force of Adhesion and coheshion between water molecules

READ THIS: 💗 What is Biology | Branches of Biology 💗Importance of Biology

Transpiration pull:

When water is released from the mesophyll cells of the leaves through the process of transpiration, the cell draws water from its neighboring cell to make up for the lack of water in this way a pull of water is formed throughout leaves to root, called the transpiration pull.

The power of Adhesion and coheshion:
Two physical properties of water play an important role in the ascent of sap
1.  Adhesion
2. Coheshion

The power of Adhesion:
We know that the cell wall around plant cells is made up of cellulose. The force of attraction between cellulose molecules and water molecules is called the force of Adhesion.

The power of cohesion:
The force of attraction of one molecule of water with another molecule is called the force of cohesion.

The mechanics of Dixon theory:
Through the transpiration pull, water travels from the roots to the xylem and from the xylem to the leaf cells. And the column of water that is formed during this process is formed by the force of cohesion between the water molecules. And even if this force is weakened somewhere, the force of adhesion between the water molecules and the cellulose molecules prevents this column from breaking, and thus makes it possible ascent of sap very fastly even in tall trees.

Objections to Dixon Theory:
The only major objection to this theory is that if a air bubble enters the xylem due to changes in temperature and large size, it can break this column of water and thus the ascent of sap will stop.

The two scientists have explained the objections to Dixon's theory as follows:

1. In 1957, a scientist named Escolander stated that air can be isolated from xylem vessels and that it does not destroy whole system of  ascent of sap.

2. In 1965, a scientist named Zimmerman proved that the continuity of the  ascent of sap is not affected by plugging the xylem's vessel into the air.

 

   



Reactions

Post a Comment

0 Comments